Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس، اسپتالوں میں ناقص انتظامات

شائع 16 جون 2020 01:10pm

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے شہری نے اسپتالوں میں دستیاب سہولیات کی قلعی کھول دی۔

بادامی باغ کے رہائشی عظیم غفار جو ایک ماہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے، ایمرجنسی پر کال کی لیکن کوئی فیڈ بیک نہیں ملا، پھر انہیں میو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ایڈمٹ کیا گیا، عظیم غفار کا کہنا ہے کہ وارڈ میں کوئی ڈاکٹر یا نرس چیک کرنے نہیں آتا تھا۔

عظیم غفار کا مزید کہنا تھا کہ گھر میں کورونا وائرس کے پانچ مریض تھے، بیماری میں صرف عزیز و اقارب ہی ان کی مدد کیلئے کوشش کرتے رہے۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے عظیم غفار نے شہریوں سے گھر میں رہنے کی اپیل کی ہے۔